Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5929 (مشکوۃ المصابیح)
[5929] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2747)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَرَجَ يَوْمَ بَدْرٍ فِي ثَلَاثِمِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ قَالَ: ((اللہُمَّ إِنَّہُمْ حُفَاةٌ فَاحْمِلْہُمْ اللہُمَّ إِنَّہُمْ عُرَاةٌ فَاكْسُہُمْ اللہُمَّ إِنَّہُمْ جِيَاعٌ فَأَشْبِعْہُمْ)) فَفَتَحَ اللہُ لَہُ فَانْقَلَبُوا وَمَا مِنْہُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَقَدْ رَجَعَ بِجَمَلٍ أَوْ جَمَلَيْنِ وَاكْتَسَوْا وَشَبِعُوا. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بدر کے روز تین سو پندرہ صحابہ کرام کے ساتھ روانہ ہوئے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! یہ ننگے پاؤں ہیں تو انہیں سواری عطا فرما،اے اللہ! یہ ننگے بدن ہیں تو انہیں لباس عطا فرما،اے اللہ! یہ بھوک کا شکار ہیں تو انہیں شکم سیر فرما۔‘‘ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فتح عطا فرمائی،آپ واپس آئے تو ان میں سے ہر آدمی کے پاس ایک یا دو اونٹ تھے،ان کے پاس لباس بھی تھا اور وہ شکم سیر بھی تھے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔