Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5930 (مشکوۃ المصابیح)

[5930] صحیح، رواہ أبو داود (5118 مختصرًا جدًا و لم یذکر ھذا اللفظ و سندہ صحیح) [و أبو داود الطیالسي (337) والترمذي (2257)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قا ل: ((إِنَّكُمْ مَنْصُورُونَ وَمُصِيبُونَ وَمَفْتُوحٌ لَكُمْ فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيَتَّقِ اللہَ وَلْيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَلْيَنْہَ عَن الْمُنكر)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابن مسعود ؓ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تمہاری (دشمن کے خلاف) مدد کی جائے گی،تم مال غنیمت حاصل کرو گے،تم (بہت سے ملک) فتح کرو گے،تم میں سے جو شخص یہ مذکورہ چیزیں پا لے تو وہ اللہ سے ڈرے،نیکی کا حکم کرے اور برائی سے منع کرے۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد۔