Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5937 (مشکوۃ المصابیح)

[5937] متفق علیہ، رواہ البخاري (3859) و مسلم (153/ 450)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مَعْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ: سَأَلْتُ مَسْرُوقًا: مَنْ آذَنَ النَّبِيَّ ﷺ بِالْجِنِّ لَيْلَةَ اسْتَمَعُوا الْقُرْآنَ؟ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُوكَ يَعْنِي عَبْدَ اللہِ ابْن مَسْعُودٍ أَنَّہُ قَالَ: آذَنَتْ بِہِمْ شَجَرَةٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ

معن بن عبد الرحمن بیان کرتے ہیں میں نے اپنے والد سے سنا،انہوں نے کہا: میں نے مسروق سے دریافت کیا جس رات جنوں نے قرآن سنا تھا اس کی خبر نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کس نے دی تھی؟ انہوں نے بتایا: مجھے تمہارے والد یعنی عبداللہ بن مسعود ؓ نے بیان کیا کہ ان کے متعلق ایک درخت نے اطلاع دی تھی۔متفق علیہ۔