Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5945 (مشکوۃ المصابیح)
[5945] رواہ البخاري (1351)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن جَابر قَالَ: لَمَّا حَضَرَ أُحُدٌ دَعَانِي أَبِي مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ مَا أُرَانِي إِلَّا مَقْتُولًا فِي أَوَّلِ مَنْ يُقْتَلُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَإِنِّي لَا أَتْرُكُ بَعْدِي أَعَزَّ عَلَيَّ مِنْكَ غَيْرَ نَفْسِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَإِنَّ عَلَيَّ دَيْنًا فَاقْضِ وَاسْتَوْصِ بِأَخَوَاتِكَ خَيْرًا فَأَصْبَحْنَا فَكَانَ أَوَّلَ قَتِيلٍ وَدَفَنْتُہُ مَعَ آخَرَ فِي قبر رَوَاہُ البُخَارِيّ
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،جب غزوۂ احد کا وقت آیا تو رات کے وقت میرے والد نے مجھے بلایا اور کہا: میں اپنے متعلق سمجھتا ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ؓ میں سے سب سے پہلے میں شہید ہوں گا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارک کے علاوہ میں اپنے بعد تجھ سے زیادہ عزیز شخص کوئی نہیں چھوڑ کر جا رہا،میرے ذمے کچھ قرض ہے اسے ادا کرنا اور اپنی بہنوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا،صبح ہوئی تو وہ پہلے شہید تھے،میں نے انہیں ایک دوسرے شخص کے ساتھ ایک قبر میں دفن کیا۔رواہ البخاری۔