Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5951 (مشکوۃ المصابیح)
[5951] إسنادہ ضعیف ٭ فیہ سعید بن عبد العزیز: لم یثبت سماعہ من سعید بن المسیب رحمہ اللہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سعيد بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: لَمَّا كَانَ أَيَّامُ الْحَرَّةِ لَمْ يُؤَذَّنْ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ ﷺ ثَلَاثًا وَلَمْ يُقَمْ وَلَمْ يَبْرَحْ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ الْمَسْجِدَ وَكَانَ لَا يَعْرِفُ وَقْتَ الصَّلَاةِ إِلَّا بِہَمْہَمَةٍ يَسْمَعُہَا مِنْ قَبْرِ النَّبِيِّ ﷺ. رَوَاہُ الدَّارمِيّ
سعید بن عبد العزیز بیان کرتے ہیں،جب حرا کا واقعہ ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں تین روز تک اذان ہوئی نہ نماز اور نہ ہی سعید بن مسیّب مسجد سے باہر نکل سکے،انہیں نماز کا وقت،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک سے آنے والی مبہم سی آواز سے معلوم ہوتا تھا۔اسنادہ ضعیف،رواہ الدارمی۔