Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5955 (مشکوۃ المصابیح)

[5955] إسنادہ ضعیف، رواہ الدارمي (44/1 ح 95) ٭ في سماع نبیہ بن وھب من کعب نظر و لم یدرک عائشۃ أیضًا فالسند منقطع .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ نُبَيْہَةَ بْنِ وَہْبٍ أَنَّ كَعْبًا دَخَلَ عَلَی عَائِشَةَ فَذَكَرُوا رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ كَعْبٌ: مَا مِنْ يَوْمٍ يَطْلُعُ إِلَّا نَزَلَ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ حَتَّی يَحُفُّوا بِقَبْرِ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَضْرِبُونَ بِأَجْنِحَتِہِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ حَتَّی إِذَا أَمْسَوْا عَرَجُوا وَہَبَطَ مِثْلُہُمْ فَصَنَعُوا مِثْلَ ذَلِكَ حَتَّی إِذَا انْشَقَّتْ عَنْہُ الْأَرْضُ خَرَجَ فِي سَبْعِينَ أَلْفًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ يَزُفُّونَہُ. رَوَاہُ الدَّارِمِيُّ

نُبیہہ بن وہب سے روایت ہے کہ کعب،عائشہ ؓ کے پاس گئے،اہل مجلس نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا تذکرہ کیا،تو کعب نے فرمایا: ہر روز ستر ہزار فرشتے نازل ہوتے ہیں اور وہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قبر مبارک کو گھیر لیتے ہیں،وہ اپنے پر پھڑ پھڑاتے ہیں اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجتے ہیں،جب شام ہوتی ہے تو وہ اوپر چڑھ جاتے ہیں،اور اتنے ہی فرشتے اور اتر آتے ہیں اور وہ بھی اسی طرح کرتے ہیں،حتیٰ کہ جب (روز قیامت) آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی قبر مبارک سے نکلیں گے تو آپ ستر ہزار فرشتوں کی معیت میں ہوں گے وہ آپ کو لے کر جلدی بھاگیں گے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الدارمی۔