Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5957 (مشکوۃ المصابیح)

[5957] متفق علیہ، رواہ البخاري (3904) و مسلم (2/ 2382)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ جَلَسَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَقَالَ: ((إِنَّ عَبْدًا خَيَّرَہُ اللہُ بَيْنَ أَنْ يُؤْتِيَہُ مِنْ زَہْرَةِ الدُّنْيَا مَا شَاءَ وَبَيْنَ مَا عِنْدَہُ فَاخْتَارَ مَا عِنْدَہُ)) . فَبَكَی أَبُو بَكْرٍ قَالَ: فَدَيْنَاكَ بِآبَائِنَا وَأُمَّہَاتنَا فعجبنا لَہُ فَقَالَ النَّاس: نظرُوا إِلَی ہَذَا الشَّيْخِ يُخْبِرُ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ عَبْدٍ خَيَّرَہُ اللہُ بَيْنَ أَنْ يُؤْتِيَہُ مِنْ زَہْرَةِ الدُّنْيَا وَبَيْنَ مَا عِنْدَہُ وَہُوَ يَقُولُ: فَدَيْنَاكَ بِآبَائِنَا وَأُمَّہَاتِنَا فَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہُوَ الْمُخَير وَكَانَ أَبُو بكر ہُوَ أعلمنَا. مُتَّفق عَلَيْہِ

ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور فرمایا:’’اللہ نے اپنے ایک بندے کو اختیار دیا کہ وہ دنیا کی نعمتوں میں سے جو چاہے اپنے لیے پسند کر لے یا پھر وہ اس چیز کو اختیار کر لے جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔‘‘ (یہ سن کر) ابوبکر ؓ رونے لگے،اور عرض کیا: ہمارے والدین آپ پر فدا ہوں! ہمیں ان کی اس حالت پر تعجب ہوا،لوگوں نے کہا: اس بزرگ کو دیکھو،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک بندے کے متعلق بتا رہے ہیں کہ اللہ نے اسے اختیار دیا ہے کہ وہ دنیا کی نعمتیں پسند کر لے یا اس چیز کو پسند کر لے جو اس کے پاس ہے،اور وہ کہہ رہا ہے ہمارے والدین آپ پر فدا ہوں۔چنانچہ جس بندے کو اختیار دیا گیا تھا وہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہی تھے،اور ابوبکر ؓ ہم سب سے زیادہ اس بات کو جاننے والے تھے۔متفق علیہ۔