Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5960 (مشکوۃ المصابیح)
[5960] متفق علیہ، رواہ البخاري (4586) ومسلم (86/ 2444)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم يَقُول: ((مامن نَبِيٍّ يَمْرَضُ إِلَّا خُيِّرَ بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ)) . وَكَانَ فِي شَكْوَاہُ الَّذِي قُبِضَ أَخَذَتْہُ بُحَّةٌ شَدِيدَةٌ فَسَمِعْتُہُ يَقُولُ: مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْہِمْ من الصديقين والنبيين وَالشُّہَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ. فَعَلِمْتُ أَنَّہُ خُيِّرَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو نبی (مرض الموت میں) بیمار ہوتا ہے تو اسے دنیا و آخرت کے مابین اختیار دیا جاتا ہے۔‘‘ اور جس مرض میں آپ کی روح قبض کی گئی،اس مرض میں آپ پر ہچکی کا سخت حملہ ہوا تھا،میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’ان لوگوں کے ساتھ جن پر تو نے انعام فرمایا،انبیا ؑ،صدیقین،شہداء اور صالحین (کے ساتھ)۔‘‘ میں نے جان لیا کہ آپ کو اختیار دیا گیا ہے۔متفق علیہ۔