Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5963 (مشکوۃ المصابیح)

[5963] صحیح، رواہ الترمذي (1018 و قال: غریب)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَرُوِيَ صَحِيحا من وَجہ آخر) وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اخْتَلَفُوا فِي دَفْنِہِ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ شَيْئًا. قَالَ: ((مَا قَبَضَ اللہُ نَبِيًّا إِلَّا فِي الْمَوْضِعِ الَّذِي يحبُ أَن يُدْفَنَ فِيہِ)) . ادفنوہ فِي موضعِ فراشِہِ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی روح قبض کی گئی تو آپ کی تدفین کے متعلق صحابہ میں اختلاف پیدا ہو گیا،ابوبکر ؓ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے (اس بارے میں) کچھ سنا ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ نبی کی روح اسی جگہ قبض فرماتا ہے جہاں وہ پسند فرماتا ہے کہ اس کی تدفین ہو۔‘‘ تم آپ کو آپ کے بستر کی جگہ پر دفن کرو۔صحیح،رواہ الترمذی۔