Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5979 (مشکوۃ المصابیح)
[5979] متفق علیہ، رواہ البخاري (3495) و مسلم (2/ 1818)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي ہَذَا الشَّأْن مسلمہم تبع مسلمہم وكافرہم تبع لكافرہم)) . مُتَّفق عَلَيْہِ
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس (دین یا خلافت) کے معاملے میں لوگ قریش کے تابع ہیں،ان (لوگوں) کے مسلمان،قریشی مسلمانوں کے تابع ہیں،اور ان (عام لوگوں) کے کافر،ان (قریش کے) کافروں کے تابع ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔