Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5983 (مشکوۃ المصابیح)

[5983] متفق علیہ، رواہ البخاري (7222) و مسلم (7/ 1821 و الروایۃ الثانیۃ: 6/ 1821 و الروایۃ الثالثۃ: 1822/10)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((لَا يَزَالُ الْإِسْلَامُ عَزِيزًا إِلَی اثْنَيْ عَشَرَ خَلِيفَةً كُلُّہُمْ مِنْ قُرَيْشٍ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((لَا يَزَالُ أَمْرُ النَّاسِ مَاضِيًا مَا وَلِيَہُمُ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا كُلُّہُمْ مِنْ قُرَيْشٍ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((لَا يَزَالُ الدِّينُ قَائِمًا حَتَّی تَقُومَ السَّاعَة أَو يَكُونُ عَلَيْہِمُ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً كُلُّہُمْ مِنْ قُرَيْش)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’بارہ خلیفوں تک اسلام غالب رہے گا اور وہ سب قریش سے ہوں گے۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے:’’لوگوں کے معاملات صحیح اور درست چلتے رہیں گے جب تک بارہ آدمی ان کے حکمران رہیں گے،وہ سب قریش سے ہوں گے۔‘‘ ایک اور روایت میں ہے:’’قیامت تک دین قائم رہے گا اور ان پر بارہ خلیفے ہوں گے اور وہ سب قریش سے ہوں گے۔‘‘ متفق علیہ۔