Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5984 (مشکوۃ المصابیح)
[5984] متفق علیہ، رواہ البخاري (3513) و مسلم (187/ 2518)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((غِفَارُ غَفَرَ اللہُ لَہَا وَأَسْلَمُ سَالَمَہَا اللہُ وَعُصَيَّةُ عَصَتِ اللہَ وَرَسُولَہُ)) . مُتَّفق عَلَيْہِ
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’قبیلہ غفار جو ہے،اللہ نے انہیں معاف فرما دیا،قبیلہ اسلم کو اللہ نے سلامت رکھا اور جو قبیلہ عصیہ ہے اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔‘‘ متفق علیہ۔