Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5987 (مشکوۃ المصابیح)

[5987] متفق علیہ، رواہ البخاري (2543) و مسلم (198/ 2525)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي ہُرَيْرَة قَالَ: مَا زِلْتُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ مُنْذُ ثلاثٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ فِيہِمْ سَمِعْتُہُ يَقُولُ: ((ہُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَی الدَّجَّالِ)) قَالَ: وَجَاءَتْ صَدَقَاتُہُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ہَذِہِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا)) وَكَانَتْ سَبِيَّةٌ مِنْہُمْ عِنْدَ عَائِشَةَ فَقَالَ: ((اعْتِقِيہَا فَإِنَّہَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے بنو تمیم کے متعلق جب سے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے تین خصلتیں سنی ہیں،تب سے میں انہیں محبوب رکھتا ہوں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میری امت میں سے وہ دجال پر سب سے زیادہ سخت ہوں گے۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،ان کے صدقات آئے تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ ہماری قوم کے صدقات ہیں۔‘‘ اور عائشہ ؓ کے پاس ان کے کچھ قیدی تھے،تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’انہیں آزاد کر دو کیونکہ وہ اسماعیل ؑ کی اولاد میں سے ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔