Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5990 (مشکوۃ المصابیح)

[5990] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3947) و أخطأ من ضعفہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي عَامر الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((نَعْمَ الْحَيُّ الْأَسْدُ وَالْأَشْعَرُونَ لَا يَفِرُّونَ فِي الْقِتَالِ وَلَا يَغُلُّونَ ہُمْ مِنِّي وَأَنَا مِنْہُمْ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

ابوعامر اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اسد اور اشعر قبیلے اچھے ہیں،وہ میدان جہاد سے فرار ہوتے ہیں نہ خیانت کرتے ہیں،وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔‘‘ ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔