Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5993 (مشکوۃ المصابیح)

[5993] صحیح، رواہ الترمذي (2220)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((فِي ثَقِيفٍ كَذَّابٌ وَمُبِيرٌ)) قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عِصْمَةَ يُقَالُ: الْكَذَّابُ ہُوَ الْمُخْتَارُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ وَالْمُبِيرُ ہُوَ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ وَقَالَ ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ: أَحْصَوْا مَا قَتَلَ الْحَجَّاجُ صَبْرًا فَبَلَغَ مِائَةَ ألفٍ وَعشْرين ألفا. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ثقیف (قبیلے) میں ایک شخص کذاب اور ایک ظالم ہو گا۔‘‘ عبداللہ بن عصمہ نے کہا: کذاب سے مراد مختار بن ابی عبید اور ظالم سے مراد حجاج بن یوسف ہے،ہشام بن حسان نے کہا: حجاج نے جن افراد کو باندھ کر قتل کیا ان کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار تک پہنچتی ہے۔صحیح،رواہ الترمذی۔