Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5994 (مشکوۃ المصابیح)

[5994] رواہ مسلم (229/ 2545 و سیأتي: 5994)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَرَوَی مُسْلِمٌ فِي ((الصَّحِيحِ)) حِينَ قَتَلَ الْحَجَّاجُ عَبْدَ اللہِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَالَتْ أَسْمَاءَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ حَدَّثَنَا ((أَن فِي ثَقِيف كذابا ومبيرا)) فَأَما الْكذَّاب فَرَأَيْنَاہُ وَأَمَّا الْمُبِيرُ فَلَا إِخَالُكَ إِلَّا إِيَّاہُ. وَسَيَجِيءُ تَمام الحَدِيث فِي الْفَصْل الثَّالِث

امام مسلم ؒ نے صحیح مسلم میں روایت کیا ہے،جب حجاج نے عبداللہ بن زبیر ؓ کو قتل کیا تو اسماء ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں حدیث بیان کی کہ ثقیف قبیلے میں ایک کذاب اور ایک ظالم ہو گا۔رہا کذاب تو ہم نے اسے دیکھ لیا اور رہا ظالم تو میرا خیال ہے کہ یہ وہی ہے۔رواہ مسلم۔اور مکمل حدیث تیسری فصل میں آئے گی۔