Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6005 (مشکوۃ المصابیح)

[6005] متفق علیہ، رواہ البخاري (6397) و مسلم (197 / 2524)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي ہريرةَ قَالَ: جَاءَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ إِلَی رَسُول اللہ صلی اللہ عَلَيْہِ وسل فَقَالَ: إِنَّ دَوْسًا قَدْ ہَلَكَتْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللہَ عَلَيْہِمْ فَظَنَّ النَّاسُ أَنَّہُ يَدْعُو عَلَيْہِمْ فَقَالَ: ((اللہُمَّ اہْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِہِمْ)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،طفیل بن عمرو دوسی رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کیا: دوس قبیلہ ہلاک ہو گیا،اس نے نافرمانی کی اور انکار کیا،آپ ان کے لیے بددعا کریں،لوگوں نے سمجھا کہ آپ ان کے لئے بددعا کریں گے۔لیکن آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! دوس کو ہدایت نصیب فرما اور انہیں (مسلمان بنا کر) لے آ۔‘‘ متفق علیہ۔