Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6009 (مشکوۃ المصابیح)
[6009] متفق علیہ، رواہ البخاري (3649) و مسلم (208/ 2532 و الروایۃ الثانیۃ 209/ 2532)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يَأْتِي عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ فَيَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَيَقُولُونَ: ہَلْ فِيكُمْ مَنْ صَاحَبَ رَسُولَ اللہِ ﷺ. فَيَقُولُونَ: نَعَمْ. فَيُفْتَحُ لَہُمْ ثُمَّ يَأْتِي عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ فَيَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَيُقَالُ: ہَلْ فِيكُمْ مَنْ صَاحَبَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ. فَيُفْتَحُ لَہُمْ ثُمَّ يَأْتِي عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ فَيَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَيُقَالُ: ہَلْ فِيكُمْ مَنْ صَاحَبَ مَنْ صَاحَبَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ. فَيُفْتَحُ لَہُمْ . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ قَالَ: يَأْتِي عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ يُبْعَثُ مِنْہُمُ الْبَعْثُ فَيَقُولُونَ: انْظُرُوا ہَلْ تَجِدُونَ فِيكُمْ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ فَيُوجَدُ الرَّجُلُ فَيُفْتَحُ لَہُمْ بِہِ ثُمَّ يُبْعَثُ الْبَعْثُ الثَّانِي فَيَقُولُونَ: ہَلْ فِيہِمْ مَنْ رَأَی أَصْحَابَ النَّبِيِّ ﷺ؟ فَيُفْتَحُ لَہُمْ بِہِ ثُمَّ يُبْعَثُ الْبَعْثُ الثَّالِثُ فَيُقَالُ: انْظُرُوا ہَلْ تَرَوْنَ فِيہِمْ مَنْ رَأَی مَنْ رَأَی أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ؟ ثُمَّ يَكُونُ الْبَعْثُ الرَّابِعُ فَيُقَالُ: انْظُرُوا ہَلْ تَرَوْنَ فِيہِمْ أَحَدًا رَأَی مَنْ رَأَی أَحَدًا رَأَی أَصْحَابَ النَّبِيِّ ﷺ؟ فَيُوجَدُ الرَّجُلُ فَيُفْتَحُ لَہُم بِہِ
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’لوگوں پر ایک ایسا وقت آئے گا کہ لوگوں کی جماعتیں جہاد کریں گی،ان سے کہا جائے گا: کیا تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی صحابی بھی ہے؟ وہ کہیں گے: ہاں،انہیں فتح ہو گی،پھر لوگوں پر ایک ایسا وقت آئے گا کہ لوگوں کی جماعتیں جہاد کریں گی تو ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں کوئی ایسا ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی صحبت اختیار کی ہو؟ وہ کہیں گے ہاں،تو انہیں فتح حاصل ہو گی۔پھر لوگوں پر ایک ایسا وقت آئے گا کہ لوگوں کی جماعتیں جہاد کریں گی،ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں کوئی تبع تابعین ہے؟ وہ کہیں گے: ہاں،تو انہیں فتح حاصل ہو گی۔‘‘ اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے،فرمایا:’’لوگوں پر ایک ایسا وقت آئے گا کہ ان میں سے ایک لشکر بھیجا جائے گا تو ان سے کہا جائے گا: دیکھو،کیا تم اپنے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی صحابی پاتے ہو؟ ایک صحابی مل جائے گا تو انہیں فتح نصیب ہو جائے گی،پھر دوسرا لشکر بھیجا جائے گا،تو ان سے کہا جائے گا: کیا ان میں کوئی ایسا شخص ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو دیکھا ہو؟ انہیں فتح حاصل ہو گی۔پھر تیسرا لشکر بھیجا جائے گا،تو کہا جائے گا: دیکھو،کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو دیکھا ہو؟ پھر چوتھا لشکر ہو گا،کہا جائے گا: کیا تم ان میں کسی ایسے شخص کو دیکھتے ہو جس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو دیکھنے والے شخص کو دیکھا ہو،ایسا شخص مل جائے گا تو انہیں فتح حاصل ہو جائے گی۔‘‘ متفق علیہ۔