Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6012 (مشکوۃ المصابیح)

[6012] صحیح، رواہ [النسائي فی الکبری (5/ 387۔ 388 ح 9222۔ 9224) و عبد بن حمید (23) و لہ طریق آخر عند الحمیدي (32)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَكْرِمُوا أَصْحَابِي فَإِنَّہُمْ خِيَارُكُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ يَظْہَرُ الْكَذِبُ حَتَّی إِنَّ الرَّجُلَ لَيَحْلِفُ وَلَا يُسْتَحْلَفُ وَيَشْہَدُ وَلَا يُسْتَشْہَدُ أَلَا مَنْ سَرَّہُ بُحْبُوحَةُ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ ثَالِثُہُمْ وَمَنْ سَرَّتْہُ حَسَنَتُہُ وَسَاءَتْہُ سيئتہ فَہُوَ مُؤمن))

عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میرے صحابہ کی عزت کرو،کیونکہ وہ تم میں سے سب سے بہتر ہیں،پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے،پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے،پھر جھوٹ عام ہو جائے گا حتیٰ کہ آدمی حلف طلب کیے بغیر حلف اٹھائے گا،گواہی طلب کیے بغیر گواہی دے گا،سن لو! جو شخص جنت کے وسط میں مقام حاصل کرنا پسند کرتا ہے وہ جماعت کے ساتھ لگا رہے،کیونکہ منفرد شخص کے ساتھ شیطان ہوتا ہے اور وہ دو افراد سے (ایک کی نسبت) زیادہ دور ہوتا ہے،اور کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے کیونکہ تیسرا ان کا شیطان ہوتا ہے،اور جس شخص کو اس کی نیکی خوش کر دے اور اس کی برائی اسے بری لگے تو وہ مومن ہے۔‘‘ صحیح،رواہ النسائی فی اکبریٰ۔