Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6021 (مشکوۃ المصابیح)
[6021] رواہ مسلم (11/ 2387)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي مَرَضِہِ: ادْعِي لِي أَبَا بَكْرٍ أَبَاكِ وَأَخَاكِ حَتَّی أَكْتُبَ كِتَابًا فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَمَنَّی مُتَمَنٍّ وَيَقُولَ قَائِلٌ: أَنَا وَلَا وَيَأْبَی اللہُ وَالْمُؤْمِنُونَ إِلَّا أَبَا بَكْرٍ ((. رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَفِي)) كِتَابِ الْحميدِي : ((أَنا أولی)) بدل ((أَنا وَلَا))
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مرض میں مجھے فرمایا:’’اپنے والد ابوبکر اور اپنے بھائی کو میرے پاس بلاؤ حتیٰ کہ میں تحریر لکھ دوں،مجھے اندیشہ ہے کہ کوئی تمنا کرنے والا تمنا کرے اور کوئی کہنے والا کہے کہ میں خلافت کا مستحق ہوں،حالانکہ اللہ اور تمام مومن صرف ابوبکر کو ہی قبول کریں گے۔‘‘ رواہ مسلم۔ اور کتاب الحمیدی میں ((أنا ولا)) کی جگہ: ((أنا اولی)) کے الفاظ ہیں۔