Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6022 (مشکوۃ المصابیح)
[6022] متفق علیہ، رواہ البخاري (3659) و مسلم (10/ 2386)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: أَتَتِ النَّبِيَّ ﷺ امْرَأَةٌ فَكَلَّمَتْہُ فِي شَيْءٍ فَأَمَرَہَا أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْہِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ أَرَأَيْتَ إِنْ جِئْتُ وَلَمْ أَجِدْكَ؟ كَأَنَّہَا تُرِيدُ الْمَوْتَ. قَالَ: ((فَإِنْ لَمْ تَجِدِينِي فَأْتِي أَبَا بَكْرٍ)) . مُتَّفق عَلَيْہِ
جبیر بن مطعم ؓ بیان کرتے ہیں،ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئی تو اس نے کسی معاملہ میں آپ سے بات کی تو آپ نے اسے دوبارہ اپنی خدمت میں حاضر ہونے کا حکم فرمایا،اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے بتائیں کہ اگر میں آؤں اور آپ کو نہ پاؤں،گویا اس سے مراد (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی) وفات تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تم مجھے نہ پاؤ تو پھر ابوبکر کے پاس آنا۔‘‘ متفق علیہ۔