Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6024 (مشکوۃ المصابیح)

[6024] رواہ البخاري (3671)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ بَعْدَ النَّبِيِّ ﷺ؟ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ. قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: عُمَرُ. وَخَشِيتُ أَنْ يَقُولَ: عُثْمَانُ. قُلْتُ: ثُمَّ أَنْتَ قَالَ: ((مَا أَنَا إِلَّا رجلٌ من الْمُسلمين)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ

محمد بن حنفیہ بیان کرتے ہیں،میں نے اپنے والد سے کہا: نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد سب سے بہتر شخص کون ہے؟ انہوں نے فرمایا: ابوبکر ؓ۔میں نے پوچھا: پھر کون؟ انہوں نے فرمایا: عمر ؓ۔اور اس اندیشے کے پیش نظر کہ آپ عثمان ؓ کہہ دیں گے،میں نے کہا: پھر آپ؟ انہوں نے فرمایا: میں تو ایک عام مسلمان ہوں۔رواہ البخاری۔