Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6032 (مشکوۃ المصابیح)

[6032] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3692 وقال: حسن غریب) ٭ فیہ عاصم بن عمر العمري: ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْہُ الْأَرْضُ ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ عُمَرُ ثُمَّ آتِي أَہْلَ الْبَقِيعِ فَيُحْشَرُونَ مَعِي ثُمَّ أَنْتَظِرُ أَہْلَ مَكَّةَ حَتَّی أحشرَ بَين الْحَرَمَيْنِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سب سے پہلے مجھے قبر سے اٹھایا جائے گا،پھر ابوبکر کو،پھر عمر کو پھر میں اہل بقیع کے پاس آؤں گا تو وہ میرے ساتھ جمع کیے جائیں گے،پھر میں اہل مکہ کا انتظار کروں گا حتیٰ کہ میں حرمین کے درمیان جمع کیا جاؤں گا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔