Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6033 (مشکوۃ المصابیح)
[6033] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (4652) ٭ فیہ أبو خالد مولی آل جعدۃ: مجھول .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَرَانِي بَابَ الْجَنَّةِ الَّذِي يَدْخُلُ مِنْہُ أُمَّتِي)) فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللہِ وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ مَعَكَ حَتَّی أَنْظُرَ إِلَيْہِ. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَمَا إِنَّكَ يَا أَبَا بَكْرٍ أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جبریل میرے پاس آئے تو انہوں نے مجھے ہاتھ سے پکڑا اور مجھے جنت کا وہ دروازہ دکھایا جس سے میری امت داخل ہو گی۔‘‘ ابوبکر ؓ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں چاہتا ہوں کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا حتیٰ کہ میں اسے دیکھ لیتا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سن لو! ابوبکر! میری امت میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے تم ہی تو ہو۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔