Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6038 (مشکوۃ المصابیح)
[6038] متفق علیہ رواہ البخاري (3691) و مسلم (15/ 2390)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ اَبِیْ سَعِیْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم يَقُول: ((بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْہِمْ قُمُصٌ مِنْہَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ وَمِنْہَا مَا دُونَ ذَلِكَ وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْہِ قَمِيصٌ يَجُرُّہُ)) قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((الدِّينَ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ
ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں سو رہا تھا کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ میرے سامنے پیش کیے گئے ہیں،ان پر قمیصیں تھیں،ان میں سے کسی کی قمیص سینے تک پہنچتی تھی،کسی کی اس سے چھوٹی تھی،عمر بن خطاب ؓ مجھ پر پیش کیے گئے،ان پر جو قمیص تھی وہ (چلتے وقت) اسے گھسیٹتے تھے۔‘‘ صحابہ ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تاویل فرمائی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’(اس سے) دین مراد ہے۔‘‘ متفق علیہ۔