Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6041 (مشکوۃ المصابیح)

[6041] متقف علیہ، رواہ البخاري (7019) و مسلم (19/ 2393)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: ((ثُمَّ أَخَذَہَا ابْنُ الْخَطَّابِ مِنْ يَدِ أَبِي بَكْرٍ فَاسْتَحَالَتْ فِي يَدِہِ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا يَفْرِي فَرْيَہُ حَتَّی رَوِيَ النَّاسُ وَضَرَبُوا بعَطَنٍ)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

ابن عمر ؓ سے مروی روایت میں ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’پھر ابوبکر کے ہاتھ سے ابن خطاب نے اسے لے لیا تو وہ ان کے ہاتھ میں بڑا ہو گیا،میں نے ایسا سردار نہیں دیکھا جو ان کی طرح کام کرتا ہو،حتیٰ کہ لوگ سیراب ہو گئے اور انہوں نے اونٹوں کو بھی حوض سے سیراب کیا۔‘‘ متفق علیہ۔