Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6063 (مشکوۃ المصابیح)

[6063] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3669) [و ابن ماجہ (99)] ٭ فیہ سعید بن مسلمۃ: ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ وَدَخَلَ الْمَسْجِدَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ أَحَدُہُمَا عَنْ يَمِينِہِ وَالْآخَرُ عَنْ شِمَالِہِ وَہُوَ آخِذٌ بِأَيْدِيہِمَا. فَقَالَ: ((ہَكَذَا نُبْعَثُ يَوْمِ الْقِيَامَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيب

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک روز نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (گھر سے) باہر نکلے اور مسجد میں داخل ہوئے۔اور ابوبکر و عمر ؓ میں سے ایک آپ کے دائیں طرف تھا اور ایک آپ کے بائیں طرف تھا،آپ ان دونوں کے ہاتھ پکڑے ہوئے تھے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’روز قیامت ہم اسی طرح اٹھائے جائیں گے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔