Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6066 (مشکوۃ المصابیح)

[6066] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (2287 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (4634) ٭ الحسن البصري مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

إِن سلم من عنعنة الْحسن الْبَصْرِيّ) وَعَن أبي بكرَة أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ: رَأَيْتُ كَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَأَبُو بَكْرٍ فَرَجَحْتَ أَنْتَ وَوُزِنَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَرَجَحَ أَبُو بَكْرٍ وَوُزِنَ عُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَحَ عُمَرُ ثُمَّ رُفِعَ الْمِيزَانُ فَاسْتَاءَ لَہَا رَسُولِ اللہِ ﷺ يَعْنِي فَسَاءَہُ ذَلِكَ. فَقَالَ: ((خِلَافَةُ نُبُوَّةٍ ثُمَّ يُؤْتِي اللہُ الْمُلْكَ مَنْ يَشَاءُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد

ابوبکرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کیا،میں نے (خواب میں) دیکھا کہ گویا ایک ترازو آسمان سے اترا ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا ابوبکر ؓ سے وزن کیا گیا تو آپ بھاری رہے،ابوبکر ؓ اور عمر ؓ کا وزن کیا گیا تو ابوبکر ؓ بھاری رہے،عمر ؓ اور عثمان ؓ کا وزن کیا گیا تو عمر ؓ بھاری رہے،پھر ترازو اٹھا لی گئی۔اس سے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غمگین ہوئے،یعنی اس (خواب) نے آپ کو غمگین کر دیا۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’نبوت کا خلافت کی جانب اشارہ ہے،پھر اللہ جسے چاہے گا بادشاہت عطا فرمائے گا۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔