Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6073 (مشکوۃ المصابیح)

[6073] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (5/ 63 ح 20906) [و الترمذي (3701 و قال: حسن غریب) و صححہ الحاکم (3/ 102) ووافقہ الذہبي]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: جَاءَ عُثْمَانُ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ بِأَلْفِ دِينَارٍ فِي كُمِّہِ حِينَ جَہَّزَ جَيْشَ الْعُسْرَةِ فَنَثَرَہَا فِي حِجْرِہِ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يُقَلِّبُہَا فِي حِجْرِہِ وَيَقُولُ: ((مَا ضَرَّ عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ الْيَوْمِ)) مرَّتَيْنِ. رَوَاہُ أَحْمد

عبد الرحمن بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جیش العسرہ تیار فرمایا تو عثمان نے اپنی جیب میں ایک ہزار دینار لا کر آپ کی خدمت میں پیش کیے اور آپ کی گود میں ڈھیر کر دیے،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنی گود میں انہیں پلٹ رہے تھے اور فرما رہے تھے:’’عثمان نے جو بھی عمل کیا آج کے بعد وہ اس کے لیے نقصان دہ نہیں۔‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو مرتبہ ایسے فرمایا۔اسنادہ حسن،رواہ احمد۔