Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6074 (مشکوۃ المصابیح)
[6074] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (3702 وقال: حسن صحیح غریب) ٭ الحکم بن عبد الملک ضعیف و حدیث أبي داود (2726) یغني عنہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أنسٍ قَالَ: لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِبَيْعَةِ الرِّضْوَانِ كَانَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ رَسُولُ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی مَكَّةَ فَبَايَعَ النَّاسُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِن عُثْمَانَ فِي حَاجَةِ اللہِ وَحَاجَةِ رَسُولِہِ)) فَضَرَبَ بِإِحْدَی يَدَيْہِ عَلَی الْأُخْرَی فَكَانَتْ يَدُ رَسُولِ اللہِ ﷺ لِعُثْمَانَ خَيْرًا من أَيْديہم لأَنْفُسِہِمْ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیعت رضوان کے لیے حکم فرمایا تو عثمان ؓ مکہ کی طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاصد بن کر گئے تھے،صحابہ کرام ؓ نے بیعت کی،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بلاشبہ عثمان اللہ اور اس کے رسول کے کام گئے ہوئے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے پر مارا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ،عثمان ؓ کی خاطر ان کے اپنی ذات کی خاطر ہاتھوں سے بہتر تھا۔سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔