Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6076 (مشکوۃ المصابیح)
[6076] حسن، رواہ الترمذي (3704) و ابن ماجہ (11)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن مرّة بن كَعْب قَالَ: سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَذكر الْفِتَن فقر بہَا فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ فِي ثَوْبٍ فَقَالَ: ((ہَذَا يَوْمئِذٍ علی ہدی)) فَقُمْتُ إِلَيْہِ فَإِذَا ہُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ. قَالَ: فَأَقْبَلْتُ عَلَيْہِ بِوَجْہِہِ. فَقُلْتُ: ہَذَا؟ قَالَ: ((نَعَمْ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيث حسن صَحِيح
مرہ بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا،آپ نے فتنوں کا ذکر کیا اور ان کے قریب ہونے کا ارشاد فرمایا،اتنے میں ایک آدمی گزرا،اس نے ایک کپڑا لپیٹ رکھا تھا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ شخص اس (فتنے کے) دن ہدایت پر ہو گا۔‘‘ میں ان کی طرف گیا،دیکھا کہ وہ عثمان بن عفان ؓ ہیں۔راوی بیان کرتے ہیں،میں نے ان کا چہرہ آپ کی طرف پھیر کر عرض کیا: یہ وہ (آدمی) ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں۔‘‘ ترمذی،ابن ماجہ،اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔