Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6081 (مشکوۃ المصابیح)
[6081] صحیح، رواہ البیھقي في دلائل النبوۃ (6/ 391 بزیادۃ: ’’عن عائشۃ‘‘) [و ابن ماجہ (113) بدون ذکر عائشۃ رضي اللہ عنھا] و للحدیث شواھد .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي سلہة مولی عُثْمَان رَضِي اللہ عَنْہُمَا قَالَ: جَعَلَ النَّبِيُّ ﷺ يُسِرُّ إِلَی عُثْمَانَ وَلَوْنُ عُثْمَانَ يَتَغَيَّرُ فَلَمَّا كَانَ يَوْم الدَّار قُلْنَا: أَلا نُقَاتِل؟ قَالَ: لَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَہِدَ إِلَيَّ أَمْرًا فَأَنَا صَابِرٌ نَفسِي عَلَيْہِ
عثمان ؓ کے آزاد کردہ غلام ابوسہلہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عثمان ؓ سے مخفی طور پر کوئی بات کر رہے تھے،اور عثمان ؓ کا رنگ متغیر ہو رہا تھا،جب محاصرے کا دن تھا تو ہم نے کہا: کیا ہم لڑائی نہیں کریں گے؟ انہوں نے فرمایا: نہیں،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک امر کی وصیت کی ہے اور میں اپنے آپ کو اس کا پابند رکھوں گا۔صحیح،رواہ البیھقی فی دلائل النبوۃ۔