Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6086 (مشکوۃ المصابیح)

[6086] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (4636) [و صححہ الحاکم (3/ 71۔ 72) ووافقہ الذہبي] ٭ الزھري مدلس و عنعن و لہ شاھد ضعیف تقدم (6057)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن جابرن أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((أُرِيَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ صَالِحٌ كَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ نِيطَ بِرَسُولِ اللہِ ﷺ وَنِيطَ عُمَرُ بِأَبِي بَكْرٍ وَنِيطَ عُثْمَانُ بِعُمَرَ)) قَالَ جَابِرٌ: فَلَمَّا قُمْنَا مِنْ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ قُلْنَا: أَمَّا الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَرَسُولُ اللہِ وَأَمَّا نَوْطُ بَعْضِہِمْ بِبَعْضٍ فَہُمْ وُلَاةُ الْأَمْرِ الَّذِي بَعَثَ اللہُ بِہِ نَبِيَّہُ ﷺ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’رات مجھے خواب میں ایک مرد صالح دکھایا گیا گویا وہ ابوبکر ؓ ہیں،جو کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ معلق ہیں،عمر ابوبکر کے ساتھ معلق ہیں،اور عثمان عمر کے ساتھ معلق ہیں۔‘‘ جابر ؓ بیان کرتے ہیں،جب ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس سے اٹھے تو ہم نے کہا: مرد صالح سے مراد رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہیں،اور دوسرے جو ایک دوسرے کے ساتھ معلق ہیں،اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس دین کے والی ہیں،جس کے ساتھ اللہ نے اپنے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو مبعوث فرمایا ہے۔سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔