Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6087 (مشکوۃ المصابیح)
[6087] متفق علیہ، رواہ البخاري (3706) و مسلم (30/ 2404)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِعَلِيٍّ: ((أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ ہَارُونَ مِنْ مُوسَی إِلَّا أَنَّہُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ
سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی ؓ سے فرمایا:’’آپ میرے لیے ایسے ہیں جیسے موسی ؑ کے لیے ہارون ؑ تھے،البتہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔