Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6097 (مشکوۃ المصابیح)
[6097] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3726 وقال: حسن غریب) ٭ أبو الزبیر مدلس و عنعن .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلِيًّا يَوْمَ الطَّائِفِ فَانْتَجَاہُ فَقَالَ النَّاسُ: لَقَدْ طَالَ نَجْوَاہُ مَعَ ابْنِ عَمِّہِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا انْتَجَيْتُہُ وَلَكِنَّ اللہَ انْتَجَاہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،طائف کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی ؓ کو بلایا اور ان سے سرگوشی فرمائی۔لوگوں نے کہا: آپ کی اپنے چچا زاد کے ساتھ سرگوشی طویل ہو گئی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں نے اس سے سرگوشی نہیں کی،بلکہ اللہ نے اس سے سرگوشی کی ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔