Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6098 (مشکوۃ المصابیح)

[6098] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3727) ٭ فیہ عطیۃ العوفي: ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِعَلِيٍّ: ((يَا عَلِيُّ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يُجْنِبُ فِي ہَذَا الْمَسْجِدِ غَيْرِي وَغَيْرَكَ)) قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ: فَقُلْتُ لِضِرَارِ بْنِ صُرَدٍ: مَا مَعْنَی ہَذَا الْحَدِيثِ؟ قَالَ: لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يَسْتَطْرِقُہُ جُنُبًا غَيْرِي وَغَيْرَكَ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے علی ؓ سے فرمایا:’’علی! میرے اور تمہارے سوا کسی کے لیے درست نہیں کہ وہ حالت جنابت میں اس مسجد میں سے گزرے۔‘‘ علی بن منذر بیان کرتے ہیں،میں نے ضرار بن صرد سے پوچھا: اس حدیث کا کیا معنی ہے؟ انہوں نے فرمایا: میرے اور تیرے سوا کسی کے لیے درست نہیں کہ وہ حالت جنابت میں مسجد سے راستے کا کام لے۔ترمذی،اور انہوں نے کہا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔