Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6102 (مشکوۃ المصابیح)
[6102] إسنادہ ضعیف، رواہ [عبد اللہ] أحمد (1/ 160 ح 1376) ٭ فیہ الحکم بن عبد الملک: ضعیف .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((فِيكَ مَثَلٌ مِنْ عِيسَی أَبْغَضَتْہُ الْيَہُودُ حَتَّی بَہَتُوا أُمَّہُ وَأَحَبَّتْہُ النَّصَارَی حَتَّی أَنْزَلُوہُ بِالْمَنْزِلَةِ الَّتِي لَيْسَتْ لَہُ)) . ثُمَّ قَالَ: يَہْلِكُ فِيَّ رَجُلَانِ: مُحِبٌّ مُفْرِطٌ يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ وَمُبْغِضٌ يَحْمِلُہُ شَنَآنِي عَلَی أَنْ يَبْہَتَنِي. رَوَاہُ أَحْمَدُ
علی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں عیسیٰ ؑ کی ایک مشابہت ہے،یہودی ان سے دشمنی رکھتے ہیں،حتیٰ کہ وہ ان کی والدہ (مطہرہ) پر تہمت لگاتے ہیں جبکہ نصاریٰ ان سے محبت کرتے ہیں،حتیٰ کہ انہوں نے انہیں ایسے مقام پر فائز کر دیا جس کے وہ حق دار نہیں۔‘‘ پھر علی ؓ نے فرمایا: دو قسم کے لوگ میرے (حق کے) متعلق ہلاک ہو جائیں گے،افراط سے کام لینے والا محبّ وہ میرے متعلق ایسا افراط کرے گا جو مجھ میں نہیں ہے،اور دشمنی رکھنے والا کہ میری دشمنی اسے اس پر آمادہ کرے گی کہ وہ مجھ پر بہتان لگائے گا۔اسنادہ ضعیف،رواہ احمد۔