Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6106 (مشکوۃ المصابیح)
[6106] إسنادہ حسن، رواہ النسائي (3/ 12 ح 1214) [و ابن خزیمۃ (902)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عَليّ قَالَ: كَانَتْ لِي مَنْزِلَةٌ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ لَمْ تَكُنْ لِأَحَدٍ مِنَ الْخَلَائِقِ آتِيہِ بِأَعْلَی سَحَرٍ فَأَقُولُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا نَبِيَّ اللہِ فَإِنْ تَنَحْنَحَ انْصَرَفْتُ إِلَی أَہْلِي وَإِلَّا دَخَلْتُ عَلَيْہِ. رَوَاہُ النَّسَائِيُّ
علی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں جو میرا مقام و مرتبہ تھا وہ مخلوق میں سے کسی اور کا نہیں تھا،میں سحری کے اول وقت (رات کے آخری چھٹے حصے) میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آتا تو میں کہتا،اللہ کے نبی! آپ پر سلامتی ہو،اگر آپ کھانس دیتے تو میں اہل خانہ کے پاس واپس چلا جاتا،ورنہ میں آپ کے ہاں داخل ہو جاتا۔اسنادہ حسن،رواہ النسائی۔