Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6112 (مشکوۃ المصابیح)

[6112] متفق علیہ، رواہ البخاري (4059) و مسلم (41/ 2411)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عليٍّ قَالَ: مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ جَمَعَ أَبَوَيْہِ لِأَحَدٍ إِلَّا لِسَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فَإِنِّي سَمِعْتُہُ يَقُولُ يَوْمَ أُحُدٍ: ((يَا سَعْدُ ارْمِ فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ

علی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سعد بن مالک ؓ کے علاوہ کسی اور شخص کے لیے اپنے والدین کو ایک ساتھ جمع کرتے (یعنی میرے ماں باپ تجھ پر فدا ہوں) نہیں سنا،کیونکہ غزوۂ احد کے موقع پر میں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’سعد! تیر اندازی کرو،میرے والدین تم پر قربان ہوں۔‘‘ متفق علیہ۔