Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6116 (مشکوۃ المصابیح)

[6116] رواہ مسلم (9/ 2385)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن ابْن أبي مليكَة قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسُئِلَتْ: مَنْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مُسْتَخْلِفًا لَوِ اسْتَخْلَفَہُ؟ قَالَت: أَبُو بكر. فَقيل: ثُمَّ مَنْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ قَالَتْ: عُمَرُ. قِيلَ: مَنْ بَعْدَ عُمَرَ؟ قَالَتْ: أَبُو عُبَيْدَةَ بن الْجراح. رَوَاہُ مُسلم

ابن ابی ملیکہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عائشہ ؓ سے اس وقت سنا جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کسی کو خلیفہ نامزد کرتے تو آپ کسے نامزد فرماتے؟ انہوں نے فرمایا: ابوبکر ؓ،پوچھا گیا: پھر ابوبکر ؓ کے بعد کون؟ انہوں نے فرمایا: عمر ؓ،پوچھا گیا: عمر ؓ کے بعد کون؟ انہوں نے فرمایا: ابوعبیدہ بن جراح ؓ۔رواہ مسلم۔