Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6120 (مشکوۃ المصابیح)
[6120] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (3/ 281 ح 14035) و الترمذي (3791) ٭ حدیث معمر عن قتادۃ: رواہ عبد الرزاق (11/ 225 ح 20387) و سندہ ضعیف لإرسالہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ وَأَشَدُّہُمْ فِي أَمْرِ اللہِ عُمَرُ وَأَصْدَقُہُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ وَأَفْرَضُہُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَقْرَؤُہُمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَأَعْلَمُہُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ وَأَمِينُ ہَذِہِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ)) رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيح وروی مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ مُرْسَلًا وَفِيہِ: ((وَأَقْضَاہُمْ عَلِيٌّ))
انس ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میری امت میں سے میری امت پر سب سے زیادہ مہربان ابوبکر ہیں،اللہ کے دین کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں،ان میں سے سب سے زیادہ با حیا عثمان ہیں،علم میراث کے سب سے بڑے عالم زید بن ثابت ہیں،سب سے بڑے قاری ابی بن کعب ہیں،حلال و حرام کے متعلق سب سے زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل ہیں،اور ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح ہیں۔‘‘ احمد،ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ احمد و الترمذی۔ اور معمر سے قتادہ کی سند سے مرسل روایت ہے،اور اس میں ہے: قضا میں سب سے زیادہ عالم علی ؓ ہیں۔‘‘