Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6121 (مشکوۃ المصابیح)

[6121] حسن، رواہ الترمذي (3738 وقال: حسن صحیح غریب)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ عَلَی النَّبِيَّ ﷺ يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ فَنَہَضَ إِلَی الصَّخْرَةِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ فَقَعَدَ طَلْحَةُ تَحْتَہُ حَتَّی اسْتَوَی عَلَی الصَّخْرَةِ فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((أَوْجَبَ طَلْحَةُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

زبیر ؓ بیان کرتے ہیں،غزوۂ احد کے موقع پر نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو زرہیں پہنی ہوئی تھیں،آپ ایک چٹان کی طرف متوجہ ہوئے لیکن آپ اس پر چڑھ نہ سکے تو طلحہ ؓ آپ کے نیچے بیٹھ گئے حتیٰ کہ آپ اس چٹان پر پہنچ گئے،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’طلحہ نے (جنت کو) واجب کر لیا۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی۔