Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6127 (مشکوۃ المصابیح)

[6127] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (3752 وقال: حسن) ٭ مجالد ضعیف و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند الحاکم (3/ 491) وغیرہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن جَابر قَالَ: أَقْبَلَ سَعْدٌ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((ہَذَا خَالِي فَلْيُرِنِي امْرُؤٌ خَالَہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: كَانَ سَعْدٌ مِنْ بَنِي زہرَة وَكَانَتْ أُمُّ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ بَنِي زُہْرَةَ فَلِذَلِكَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((ہَذَا خَالِي)) . وَفِي ((الْمَصَابِيحِ)): ((فلْيُكرمَنَّ)) بدل ((فَلْيُرني))

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،سعد ؓ آئے تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ میرے ماموں ہیں،کوئی مجھے ان جیسا اپنا ماموں دکھائے۔‘‘ امام ترمذی ؒ نے فرمایا: سعد ؓ بنو زہرہ قبیلے سے تھے،اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی والدہ محترمہ بھی بنو زہرہ قبیلے سے تھیں،اسی لیے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ میرے ماموں ہیں۔‘‘ اور مصابیح میں ((فَلْیُرِنِیْ)) کے بجائے: ((فَلْیُکْرِمَنَّ)) کے الفاظ ہیں۔سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔