Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6130 (مشکوۃ المصابیح)

[6130] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3749 وقال: حسن صحیح غریب)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَقُولُ لِنِسَائِہِ: ((إِنَّ أَمْرَكُنَّ مِمَّا يَہُمُّنِي مِنْ بَعْدِي وَلَنْ يَصْبِرَ عَلَيْكُنَّ إِلَّا الصَّابِرُونَ الصِّدِّيقُونَ)) قَالَتْ عَائِشَةُ: يَعْنِي الْمُتَصَدِّقِينَ ثُمَّ قَالَتْ عَائِشَةُ لِأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَقَی اللہُ أَبَاكَ مِنْ سَلْسَبِيلِ الْجَنَّةِ وَكَانَ ابنُ عوفٍ قَدْ تَصَدَّقَ عَلَی أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِحَدِيقَةٍ بِيعَتْ بِأَرْبَعِينَ ألفا. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی ازواج مطہرات سے فرمایا کرتے تھے:’’میں اپنے بعد تمہارے بارے میں بہت فکر مند ہوں،صبر کرنے والے اور صدیقین ہی ان مشکل معاملات میں تمہارا ساتھ دیں گے۔‘‘ عائشہ ؓ نے فرمایا: یعنی صدقہ کرنے والے،پھر عائشہ ؓ نے ابوسلمہ بن عبد الرحمن ؓ سے فرمایا: اللہ تمہارے والد کو جنت کے چشمے سلسبیل سے پلائے،اور ابن عوف ؓ نے امہات المومنین کے لیے ایک باغ وقف کیا تھا جو چالیس ہزار میں فروخت کیا گیا تھا۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔