Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6132 (مشکوۃ المصابیح)

[6132] متفق علیہ، رواہ البخاري (3745) و مسلم (55/ 2420)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن حُذَيْفَة قَالَ: جَاءَ أَہْلُ نَجْرَانَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ ابْعَثْ إِلَيْنَا رَجُلًا أَمِينًا. فَقَالَ: ((لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْكُمْ رَجُلًا أَمِينًا حَقَّ أَمِينٍ)) فَاسْتَشْرَفَ لَہَا الناسُ قَالَ: فَبعث أَبَا عبيدةَ بن الْجراح. مُتَّفق عَلَيْہِ

حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں،نجران والے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! کسی امین شخص کو ہماری طرف مبعوث فرمانا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میں تمہاری طرف ایسے امین شخص کو بھیجوں گا جو کہ حقیقی معنی میں امین ہو گا۔‘‘ صحابہ کرام ؓ اس (امارت) کے خواہش مند تھے،راوی بیان کرتے ہیں،آپ نے ابوعبیدہ بن جراح کو بھیجا۔متفق علیہ۔