Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6133 (مشکوۃ المصابیح)

[6133] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (1/ 109 ح 859) ٭ فیہ أبو إسحاق السبیعي مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَليّ قَالَ: قيل لرَسُول اللہِ: مَنْ نُؤَمِّرُ بَعْدَكَ؟ قَالَ: ((إِنْ تُؤَمِّرُوا أَبَا بَكْرٍ تَجِدُوہُ أَمِينًا زَاہِدًا فِي الدُّنْيَا رَاغِبًا فِي الْآخِرَةِ وَإِنْ تُؤَمِّرُوا عُمَرَ تَجِدُوہُ قَوِيًّا أَمِينًا لَا يَخَافُ فِي اللہِ لَوْمَةَ لَائِمٍ وَإِنْ تُؤَمِّرُوا عَلِيًّا-وَلَا أَرَاكُمْ فَاعِلِينَ-تَجِدُوہُ ہَادِيًا مَہْدِيًّا يَأْخُذُ بِكُمُ الطَّرِيقَ الْمُسْتَقِيمَ)) . رَوَاہُ أَحْمد

علی ؓ بیان کرتے ہیں،عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! ہم آپ کے بعد کسے خلیفہ مقرر فرمائیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر تم ابوبکر کو امیر بنا لو تو تم انہیں امین،دنیا سے بے رغبتی رکھنے والا اور آخرت سے رغبت رکھنے والا پاؤ گے۔اور اگر تم عمر کو امیر مقرر کرو گے تو تم انہیں قوی امین پاؤ گے،وہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے خوف زدہ نہیں ہوتے۔اور اگر تم علی کو امیر بناؤ گے،حالانکہ میں نہیں سمجھتا کہ تم انہیں بناؤ گے،تو تم انہیں ہادی اور ہدایت یافتہ پاؤ گے،وہ تمہیں صراط مستقیم پر چلائیں گے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ احمد۔