Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6136 (مشکوۃ المصابیح)
[6136] رواہ مسلم (61/ 2424)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ غَدَاةً وَعَلَيْہِ مِرْطٌ مُرَحَّلٌ مِنْ شَعْرٍ أَسْوَدَ فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ فَأَدْخَلَہُ ثُمَّ جَاءَ الْحُسَيْنُ فَدَخَلَ مَعَہُ ثُمَّ جَاءَتْ فَاطِمَةُ فَأَدْخَلَہَا ثُمَّ جَاءَ عَلَيٌّ فَأَدْخَلَہُ ثُمَّ قَالَ: [إِنَّمَا يُرِيدُ اللہُ لِيُذْہِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أہل الْبَيْت وَيُطَہِّركُمْ تَطْہِيرا] رَوَاہُ مُسلم
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،صبح کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے اس وقت آپ پر کالے بالوں سے بنی ہوئی نقش دار چادر تھی،اس دوران حسن بن علی ؓ تشریف لائے تو آپ نے انہیں اپنے ساتھ اس (چادر) میں داخل فرما لیا،پھر حسین ؓ آئے تو آپ نے انہیں بھی داخل فرما لیا،پھر فاطمہ ؓ آئیں تو آپ نے انہیں بھی داخل فرما لیا،پھر علی ؓ تشریف لائے تو آپ نے انہیں بھی داخل فرما لیا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’اللہ صرف یہی چاہتا ہے،اے اہل بیت! کہ وہ تم سے گناہ کی گندگی دور فرما دے اور تمہیں مکمل طور پر پاک صاف کر دے۔‘‘ رواہ مسلم۔