Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6139 (مشکوۃ المصابیح)

[6139] متفق علیہ، رواہ البخاري (3767 و الروایۃ الثانیۃ: 5230) و مسلم (93/ 2449)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن المِسور بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي فَمَنْ أَغْضَبَہَا أَغْضَبَنِي)) وَفِي رِوَايَةٍ: ((يُرِيبُنِي مَا أَرَابَہَا وَيُؤْذِينِي مَا آذاہا)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

مسور بن مخرمہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اس سے دشمنی رکھی اس نے مجھ سے دشمنی رکھی۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے:’’جو چیز اسے قلق میں مبتلا کر دیتی ہے وہی چیز مجھے قلق میں مبتلا کر دیتی ہے اور جو چیز اسے ایذا پہنچاتی ہے وہی چیز مجھے ایذا پہنچاتی ہے۔‘‘ متفق علیہ۔