Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6142 (مشکوۃ المصابیح)

[6142] متفق علیہ، رواہ البخاري (3749) و مسلم (58/ 2422)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ عَلَی عَاتِقِہِ يَقُولُ: ((اللہُمَّ إِنِّي أُحِبُّہُ فَأَحِبَّہُ)) مُتَّفق عَلَيْہِ

براء ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا اس وقت حسن بن علی ؓ آپ کے کندھے پر تھے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرما رہے تھے:’’اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت فرما۔‘‘ متفق علیہ۔