Mishkaat ul Masabeeh Hadith 6144 (مشکوۃ المصابیح)
[6144] رواہ البخاري (2704)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي بكرَة قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَلَی الْمِنْبَرِ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ إِلَی جَنْبِہِ وَہُوَ يُقْبِلُ عَلَی النَّاسِ مَرَّةً وَعَلَيْہِ أُخْرَی وَيَقُولُ: ((إِنَّ ابْنِي ہَذَا سَيِّدٌ وَلَعَلَّ اللہَ أَنْ يُصْلِحَ بِہِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ عَظِيمَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
ابوبکرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر دیکھا جبکہ حسن بن علی ؓ آپ کے پہلو میں تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ لوگوں کی طرف توجہ فرماتے اور دوسری مرتبہ ان حسن ؓ کی طرف توجہ فرماتے،اور فرماتے:’’بے شک میرا یہ بیٹا سردار ہے،امید ہے کہ اللہ اس کی وجہ سے مسلمانوں کی دو عظیم جماعتوں کے درمیان صلح کرائے گا۔‘‘ رواہ البخاری۔